• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارے ارے کن خیالوں میں گم ہیں!


بعض اوقات بے خبری اکثر مشکل میں ڈال دیتی ہے۔ کچھ ایسی ہی مشکل کا سامنا برطانیہ میں ایک شخص کو کرنا پڑا جب وہ اپنی دھن میں مگن سیدھا سوئمنگ پول میں جا گرا۔

جی ہاں، یہ مناظر برطانیہ کے شہر برسٹل کے ایک گھر میں منعقد پارٹی میں دیکھے گئے جب ایک مہمان نہ جانے کن خیالوں میں تھا کہ راستے میں آنے والا سوئمنگ پول نہ دیکھ سکا اور یوں چلتاہوا پول میں جا گرا۔

یوں برطانوی شخص کو پول میں گرتے دیکھ کر وہاں موجود ویٹرز اور مہمان ہکا بکا رہ گئے تاہم اُسے پول سے بحفاظت نکال لیا۔

تازہ ترین