• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے شہر تبریز میں صبح سویرے زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 120 زخمی ہو گئے، زلزلے سے عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ایران میں شدید زلزلہ، 5 افراد ہلاک


زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے بعد متعدد آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے ہیں جن کا سلسلہ جاری ہے۔

امریکی جیولیوجیکل سروے کےمطابق زلزلے کے جھٹکے ایران کے شمال مغربی شہر تبریز میں محسوس کیے گئے، زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر زیرزمین تھی۔

یہ بھی پڑھیئے: فلپائن میں آج پھر زلزلہ، 5 افراد ہلاک

صوبائی گورنر کے مطابق زلزلے سے کم از کم 30 گھر تباہ ہوئے ہیں، زلزلے سے متاثرہ مقام کی جانب امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

تازہ ترین