• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمپینزی بھی اسکیٹنگ کے شوقین نکلے


امریکا میں چمپینزی نے اسکیٹنگ کا شاندار مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کیا۔

یوں تو آپ نے اکثر منچلوں کو اسکیٹ بورڈ پر کرتب دکھاتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب یہاں تو جانور بھی اسکیٹنگ کے شوق میں مبتلا ہیں۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی کے زولوجیکل وائلڈ لائف فاؤنڈیشن میں موجود Lambaniنامی چمپینزی نہ صرف کھیلنے کا شوقین ہے بلکہ اسکیٹنگ کا بھی ماہر ہے اور کسی ماہر اسکیٹ بورڈر کی طرح اسکیٹنگ کرتا ہے۔

یوں چمپینزی کو اسکیٹنگ کرتے دیکھ کر سیر کیلئے آئے افراد بھی بیحد محظوظ ہوتے ہیں۔

تازہ ترین