• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوکارہ مالا بیگم کی 80 ویں سالگرہ


بے شمار فلمی گیتوں کو اپنی مدھر آواز سے امر کر دینے والی گلوکارہ مالا بیگم کے مداح ان کی 80 ویں سالگرہ آج منا رہے ہیں۔

نسیم نازلی المعروف مالا بیگم نے ساٹھ کی دہائی میں گلوکاری کا آغاز کیا، فلم عشق پر زور نہیں کے گیتوں نے مالا بیگم کی فلم انڈسٹری میں اصل پہچان بنائی اس کے بعد ان کی آواز کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا۔

مالا بیگم نے اٹھارہ سالہ کیرئیر میں ہر قسم کے گیت گاکر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

انہوں نے اپنے وقت کے نامور گلوکاروں کے مقابل گایا اور انہیں نورجہاں کے بعد دوسری پسندیدہ گلوکارہ کا اعزاز حاصل رہا۔

گلوکاری میں کئی برس تک راج کرنے کے بعد مالا بیگم6مارچ 1990 کو دنیا سے رخصت ہوگئیں مگر ان کے گیت آج بھی کانوں میں رس گھولتے ہیں۔

۔

تازہ ترین