• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک روسی ماڈل نے اپنے چہرے پر پودوں، سبزیوں اور دیگر قدرتی اجزا کی مدد سے ایسا فنی شاہکار تیار کیا ہے، جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے۔

ماسکو کی رہائشی 24 سالہ کٹایا نے اپنی ماڈلز پر مولی کے ٹکڑوں، پھولوں کی پتیوں اور گھاس کے گچھوں کو بہترین انداز میں سجایا۔

خاتون ڈیزائنر نے ان تصاویر کو انسٹا گرام پر شیئر کیا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے 15 ہزار صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔

خاتون نے جسم پر سبزی اگالی؟
روسی آرٹسٹ کو فیشن، میک اپ اور ملبوسات میں کافی دلچسپی رہی ہے۔

ان تصاویر کو دیکھ کر صارفین نے لکھا کہ یہ کام کرنا مشکل ہے تاہم پھر بھی لوگوں میں اس کام کے کرنے کا جنون پیدا ہوگیا ہے۔

کٹایا کا یہ کام جرمن آرٹسٹ آئیسا جینزکین، سوئس آرٹسٹ پی پلوٹی رسٹ اور امریکی آرٹسٹ ڈونلڈ جڈ سے متاثر دکھائی دیتا ہے۔

روسی آرٹسٹ کو فیشن، میک اپ اور ملبوسات میں کافی دلچسپی رہی ہے اور وہ بچپن سے اپنے اسی شوق کے ساتھ جڑی رہیں۔

خاتون نے جسم پر سبزی اگالی؟
کٹایا کا ماننا ہے کہ ان کی نظر میں خوبصورتی علم جمالیات نہیں بلکہ ایک احساس کا نام ہے۔

خاتون آرٹسٹ اپنے اہل خانہ اور اپنے دوستوں پر اسی طرح کے میک اپ کے تجربات کرتی دکھائی دیتی ہیں اور ان کی تصاویر بنواتی ہیں۔

علاوہ ازیں کٹایا کے مختلف پراجیکٹ موجود ہیں جن کے لیے وہ خود ہی کھیرے وغیرہ بھی اگاتی ہیں۔

کٹایا کا ماننا ہے کہ ان کی نظر میں خوبصورتی علم جمالیات نہیں بلکہ ایک احساس کا نام ہے۔

ان کے حالیہ کام کے اندر آنکھ پر پتے کا سجانا، چہرے کو پھولوں کی پتیوں کے ساتھ ڈھکنا، پیر پر اور ناک میں گھاس اگانا وغیرہ شامل ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین