• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیارہ عطارد آج زمین اور سورج کے درمیان آئے گا

ڈائریکٹر اسپیس سائنس اسپارکو کا کہنا ہے کہ سیارہ عطارد آج شام ساڑھے 5 بجے زمین اور سورج کے درمیان آئے گا۔

سیارہ عطارد آج زمین اور سورج کے درمیان آئے گا


ڈائریکٹر اسپیس سائنس اسپارکو کے مطابق سیارہ عطارد آج زمین اور سورج کے درمیان سے گزرے گا، اُنہوں نے بتایا کہ آخری مرتبہ یہ نظارہ 2016 میں دیکھنے میں آیا تھا جبکہ سیارہ عطارد کو آج کے بعد 2032 میں دیکھا جاسکے گا۔

ڈائریکٹر اسپیس سائنس اسپارکو کے مطابق زمین اور سورج کے درمیان عطارد کا یہ سفر تقریباً 5 گھنٹے بعد ساڑھے11 بجے اختتام پذیر ہوگا جبکہ زمین سے فاصلہ زیادہ ہونے کی وجہ سے عطارد سورج پر ایک نکتے کی طرح نظر آئے گا۔

یہ منظر جنوبی اور مغربی ایشیا، افریقہ اور شمالی امریکا کے بڑے علاقوں میں دیکھاجاسکے گا، جنوبی اور مغربی یورپ، بحرہند میں بھی اس کا نظارہ کیا جاسکے گا۔

واضح رہے کہ عطارد سب سے چھوٹا اور زمین سے سب سے زیادہ فاصلے پر موجود سیارہ ہے۔

تازہ ترین