• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی فرانس میں زلزلہ، چار افراد زخمی


جنوبی فرانس میں ڈرمی اردچے میں آنے والے زلزلے نے خاص طور پر تل کے قصبے کو متاثر کیا ہے۔ ایردوچ کے میئر اور صوبے کے صدر نے متعدد حفاظتی  اقدامات کیے ہیں۔ جس میں سیکڑوں افراد کو وہاں سے نکالنا بھی شامل ہے۔

پیر11 نومبر کو ریکٹر اسکیل پر 5 اعشاریہ 4 کی شدت کے زلزلے نے درم اور اردچے وادی کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ زلزلے کا مرکز مونٹیلیمر سے دس کلومیٹر کے فاصلے پربتایا جاتا ہے۔

زلزلے کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے جن میں ایک شدید زخمی بھی شامل ہے۔

ڈریم کے پریفیکچر کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

تازہ ترین