• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی کوریا: 250 میٹر بلند عمارت کی سیڑھیاں چڑھنے کا مقابلہ


یوں تو کسی عمارت کی سیڑھیاں چڑھنا عام سی بات ہیں لیکن جناب اگر بات کی جائے مقابلے کی تو سیڑھیاں چڑھتے ہوئے ریس لگانا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔

جی ہاں، جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل میں سیڑھیاں چڑھنے کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہر ایتھلٹس نے 250 میٹر بلند عمارت کی سیکڑوں سیڑھیاں چڑھتے ہوئے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی بھرپور کوشش کی۔

اس سالانہ ورٹیکل ریس میں جنوبی کوریا سمیت مختلف ممالک کے630 مرد و خواتین ایتھلٹس نے 123منزلہ عمارت کی 1,251 سیڑھیاں چڑھنے کا شاندار مظاہرہ کر کے اپنی مہارت و فٹنس کا عملی ثبوت دیا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والی اس دلچسپ ریس میں کھلاڑی مختلف روپ دھارے ہوئے تھے جس نے ایونٹ کو مزید دلچسپ بنا دیا۔

تازہ ترین