• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’کھلاڑیوں نے پاکستان کو جو مقام دیا، کاش سیاستدان بھی دیتے‘، شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں نے پاکستان کو جو مقام دیا ہے کاش کہ ہمارے سیاست دان بھی وہی مقام دیتے ۔

’کھلاڑیوں نے پاکستان کو جو مقام دیا، کاش سیاستدان بھی دیتے‘، شاہد آفریدی


مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے معروف صحافی سلیم صافی کے طنزیہ ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر 70 سال کا بوجھ ہے تھوڑا وقت انہیں بھی دیں۔

شاہدآفریدی نے لکھا کہ دنیا بھر میں کھلاڑیوں نے پاکستان کو جو مقام دیا ہے کاش کے ہمارے سیاست دان بھی دیتے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ کرشمے کھلاڑی دکھاتے رہے ہیں اتنی جلدی ہمت نہ ہاریں۔

اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے پاکستان زندہ آباد بھی لکھا۔

واضح رہے کہ سلیم صافی نےٹماٹروں کی بڑھتی ہوئی قیمت پر حکومت پر طنز کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اب بھی کوئی کمی رہ گئی ہے تو شاہد آفریدی کو وزیراعظم بنا لیں۔

ساتھ ہی انہوں نے اسکواش سے منسلک کھلاڑیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے انہیں وزیر اعظم بنانے کا بھی مشورہ دیا اور لکھا کہ ’پھر بھی کچھ کمی رہ جائے تو جان شیر خان اور ان کے بعد جہانگیر خان کو بنا لیں۔‘

یہ بھی پڑھیے: مشیر خزانہ کے نزدیک ٹماٹر 17 روپے کلو

یاد رہے کہ جان شیر خان 10 سال تک اسکواش کی دنیا پر راج کرنے والے سابق چیمپئن ہیں جبکہ سلیم صافی نے 55 سالہ اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان کا نام بھی لیا۔

تازہ ترین