• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف:ڈاکٹر رضوان اللہ خان

ترتیب،پیش کش و اہتمام: راشد اشرف

صفحات: 456

قیمت: 450 روپے

ناشر:فضلی سننز، اُردو بازار، کراچی۔

بہت سے افراد ہیں، جو بَھرپور زندگی گزارتے ہیں،تاہم قلم کار نہ ہونے کے باعث اپنی زندگی کے روز وشب اور یادگار واقعات محض دو چار لوگوں تک پہنچا کر ہی دُنیا سے کوچ کرجاتے ہیں۔ لیکن بعض افرادایسے بھی ہیں، جو کسی کی تحریک پر قلم، کاغذ ہاتھوں میں لے کر اپنی زندگی کا احوال رقم کرنے بیٹھ جاتے ہیں۔ ڈاکٹر رضوان اللہ خان طب کے شعبے سے وابستہ رہے۔ اندرونِ سندھ سرکاری اسپتالوں میں خُوب خدمات انجام دیں۔مریضوں کے علاوہ بھانت بھانت کے لوگوں سے واسطہ رہا۔ 

علم کی جستجو، کتاب سے رغبت اور مختلف الخیال افراد کی صُحبت نے بہت کچھ سمجھنے اور سوچنے کے مواقع مہیّا کیے۔ سرکاری ملازمت کی تکمیل کے بعد راشد اشرف کی تحریک پر ’’ٹنڈو آدم سے کراچی (یادداشتیں)‘‘ کے عنوان سے اپنے ایّامِ گزشتہ کاجو احوال قلم بند کیا ہے۔اسے پڑھ کر خوش گوار حیرت ہوئی کہ ایک ایسا شخص جو ہمہ وقت کارِ مسیحائی میں مصروف رہا ہو، ملازمت سے سُبک دوشی کے بعد جب اُن دنوں کا قصّہ لکھا،تواس طرح کہ پڑھنے والے کو لُطف آجائے۔ ویسے تو یادداشتوں کا پورا سلسلہ ہی سادہ ،آسان زبان میں ہے، تاہم ٹنڈو آدم کا احوال بہت عُمدگی اور دِل کی گہرائیوں سے بیان کیا ہے۔

تازہ ترین