امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شاپنگ مال کے سامنے کرسمس ٹری روشن کرنے کی سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں 18ہزار برقی قمقموں سے سجے115فٹ بلند کرسمس ٹری کو روشن کیا گیا۔
کرسمس ٹری روشن کرنے کی تقریب کے دوران گلیاں ،سڑکیں اور عمارتیں برقی قمقموں سے خوبصورتی سے سجائی گئی تھیں۔
اس کرسمس ٹری کو سجانے کا کام ہفتوں پہلے شروع کر دیا گیا تھا۔
منفرد نوعیت کے اس ایونٹ میں بچوں اور بڑوں سمیت سیکڑوں افراد نے شرکت کی ۔