• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: اسرائیلی حملہ، فلسطینی کمانڈر اور اہلیہ شہید

اسرائیل نے غزہ میں حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی کمانڈر اور ان کی اہلیہ شہید ہوگئیں۔

غزہ: اسرائیلی حملہ، فلسطینی کمانڈر اور اہلیہ شہید


اسرائیل نے غزہ کے ضلع شجاعیہ میں اسلامک جہاد کے فلسطینی کمانڈر بہاابوالعطاء کے گھر پر حملہ کیا۔

حملے کے وقت بہا ابوالعطاء گھر میں موجود تھے جو اس حملے میں شہید ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیئے: غزہ پر اسرائیلی گولہ باری ،19 فلسطینی شہید

اسلامک جہاد نے اسرائیلی حملے میں کمانڈر کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے میں کمانڈر بہاابو العطاء اور ان کی اہلیہ شہید ہوئی ہیں۔

گزشتہ روز ظالم اسرائیلی فورسز نے احتجاج کے دوران فائرنگ کر کے 72 فلسطینیوں کو زخمی کر دیا تھا۔

غزہ کی سرحدی پٹی پر درندہ صفت اسرائیلی فوج کے مظالم کے خلاف اور اپنے حق کے لیے فلسطینی سراپائے احتجاج تھے کہ جابر صہیونی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے مظاہرین پر آنسو گیس شیلنگ اور فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں 72 افراد شدید زخمی ہو گئے تھے، اس موقع پر مظاہرین نے فلسطینی پرچم تھام کر اسرائیل مخالف نعرے لگائے۔

تازہ ترین