• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسی نے بابر کو کوہلی اور اسمتھ کے ہم پلہ قرار دیدیا

ہسی نے بابر کو کوہلی اور اسمتھ کے ہم پلہ قرار دیدیا


آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر مائیک ہسی بھی پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم کی صلاحیتوں کے متعرف نکلے اور انہیں دور حاضر کے بہترین بیٹسمین میں سے ایک قرار دے دیا۔

غیر ملکی ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے مائیک ہسی نے آسٹریلیا اے کے خلاف بابر اعظم کی اننگز کو شاندار قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اس وقت دور حاضر کے بہترین کھلاڑیوں ویرات کوہلی (بھارت) اور اسٹیو اسمتھ (آسٹریلیا) کے قریب آرہے ہیں۔

آسٹریلیا اے کے خلاف سائیڈ اے میچ میں بابر اعظم نے ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر نہ صرف ٹیم کو مشکلات سے باہر نکالا بلکہ اسد شفیق کے ساتھ مل کر 276 رنز کی پارٹنر شپ بھی بنائی تھی۔

مائیک ہسی نے بابر اعظم کے اننگز کی تعریف کی اور کہا کہ وہ بہترین ٹائمنگ کے ساتھ پورے میدان میں شاٹ کھیل رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ نوجوان بہت جلد اس گفتگو کا حصہ بن جائے گا جو ہم دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کے لیے کیا کرتے ہیں۔

مسٹر کرکٹ کے نام سے مشہور ہسی کہتے ہیں جب ہم بہترین کھلاڑیوں کی بات کرنا شروع کرتے ہیں تو ویرات کوہلی، اسٹیور اسمتھ، کین ولیمسن اور جو روٹ اس بحث کے ارد گرد گھومتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا خیال رہے کہ بابر اعظم اپنی اس اننگز کی طرح سنچری ٹیسٹ کرکٹ میں بھی کرسکتے ہیں، وہ ایک بہت بہت اچھا کھلاڑی ہے۔ 

یاد رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر بابر اعظم کی اس اننگز کی جھلکیاں بھی جاری کی گئیں تھی۔

تازہ ترین