• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹر چاہار کی تین دن میں دوسری ہیٹ ٹرک

بھارتی کرکٹر چاہار کی تین دن میں دوسری ہیٹ ٹرک


بھارتی کرکٹ دیپک چاہار نے تین دن کے وقفے سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دوسری ہیٹ ٹرک کرلی۔

نوجوان کرکٹر دیپک چاہار کو عمدہ بولنگ پرفارمنس کی وجہ سے بھارت کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حصہ بنایا گیا تھا۔

بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں چاہار بنگلہ دیشی بیٹسمین پر قہر بن کر برسے اور صرف 7 رنز دے کر 6 وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کو 1-2 سے سیریز میں کامیابی بھی دلوادی۔

مزید پڑھیں: چاہار کا ورلڈ ریکارڈ، بھارت ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت گیا

چاہار نے نہ صرف بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بہترین گیند بازی کا ریکارڈ توڑا بلکہ انہوں نے اس میچ میں ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی تھی۔

بنگلہ دیشی کھلاڑیوں شفیع الاسلام، مستفیض الرحمٰن اور امین الاسلام کو آؤٹ کرکے بین الاقوامی کیریئر میں اپنی پہلی ہیٹ ٹرک کی تھی۔

تاہم 10 نومبر کو اپنے اس کارنامے کے بعد ایک مرتبہ پھر 12 نومبر کو ایک مرتبہ پھر انہوں نے یہ کارنامہ انجام دے دیا۔

اس مرتبہ یہ بین الاقوامی میچ نہیں بلکہ ایک مقامی ٹی ٹوئنٹی ایونٹ سید مشتاق علی ٹرافی تھا جو راجستھان اور وداربھا کے درمیان کھیلا گیا تھا۔

تھیرو ونانتھاپورم میں وداربھا کے خلاف کھیلے جارہے میچ میں چاہار نے راجستھان کی نمائندگی کرتے ہوئے درشن نال کنڈے، شری کانت واگھ اور اکشے واڈکر کو آؤٹ کرکے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میں بھی اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ 

تازہ ترین