• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجانے واٹس ایپ گروپ کا حصہ بننے سے کیسے بچیں؟

اپنے دوست احباب، خاندان یا پھر وہ افراد جن کے مفادات یکساں ہوں، سے جڑے رہنے کے لیے واٹس اپ گروپ عہد حاضر میں ایک انتہائی بہترین ذریعہ ہے۔

تاہم کوئی بھی شخص آپ کو آپ کی اجازت کے بغیر واٹس اپ گروپ میں شامل کرسکتا ہے، جو جلد ہی پریشانی کا سبب بن جاتا ہے۔ اور یہ سب کچھ اسکے باوجود کیا جاتا ہے کہ واٹس اپ میں بعض بہت ہی عمدہ فیچرز موجود ہیں۔

مثلاً ایک لنک بھیج کر گروپ میں شمولیت کی دعوت دی جاسکتی ہے، تو پھر آپ کسی کو یہ اجازت کس طرح دے سکتے ہیں کہ وہ آپ کی خواہش کے بغیر ہی آپ کو اپنے گروپ میں شامل کرلے۔

اب اس مسئلے کا حل تلاش کرلیا گیا ہے اور آپ کسی کو بھی اس طرح سے اپنے آپ کو کسی بھی انجانے واٹس گروپ کا حصہ بنانے سے روک سکتے ہیں۔

واٹس اپ کے حوالے سے نئی گروپ پرائیویسی سیٹنگ اب اینڈرائیڈ اور آئی فون دونوں موبال سیٹس پر دستیاب ہے۔

یہاں وہ طریقہ کار موجود ہے کہ کس طرح آپ اپنے اسمارٹ فون پر ان سیٹنگ کو فعال کرسکیں۔ اس سے قبل کے ہم آپ کو اس طریقے سے متعلق بتائیں، آپ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپکے فون (ڈیوائس) پر بالکل تازہ ترین واٹس اپ ورژن انسٹالڈ ہو۔

اینڈرائیڈ کے لیے ورژن 2.19.308 اور آئی فون کے لیے 2.19.112 انسٹالڈ ہونا چاہیے۔ اس حوالے سے آپ متعلقہ واٹس اپ پیجز پر جاکر اینڈرائیڈ کے لیے گوگل پلے اسٹور اور آئی فون کے لیے ایپ اسٹور پر آئی فون سے اپ ڈیٹ کرسکتے ہیں۔ اس کے بعد درج ذیل اسٹیپس فالو کریں۔

1- اپنے اینڈرائیڈ اسمارٹ فون پر واٹس اپ کھول کر سب سے اوپر دائیں جانب عمودی تین ڈاٹس آئیکون کو ٹیپ کریں۔

2- اس کے بعد سیٹنگز (Settings) جاکر اکاؤنٹ (Account) اور پھر پرائیویسی (Privacy) میں جائیں۔

3- اب گروپس (Groups) میں جاکر Everyone, My Contacts, or My Contacts Except میں سے کسی ایک آپشن کا انتخاب کرسکتے۔

4- اگر آپ نے Everyone کا انتخاب کریں گے تو کوئی بھی آپ کو اپنے گروپ میں شامل کرسکتا ہے۔

5- اگر آپ نے My Contacts  کا انتخاب کیا تو صرف آپ کی کونٹیکٹ لسٹ میں شامل لوگ ہی آپ کو گروپ کا حصہ بناسکیں گے۔

6- تیسرے اور آخری آپشن My Contacts Except کا انتخاب کرنے سے صرف منتخب لوگ ہی آپ کو گروپ میں شامل کرسکیں گے۔ آپ ایک ایک کرکے یا پھر اوپر دائیں جانب موجود آئیکون  Select All icon ٹیپ کریں، یہ افراد آپ کو گروپ میں شمولیت کے لیے پرائیوئٹ چیٹ میں دعوت بیھجیں گے، پھر آپ کے پاس تین دن کا وقت ہوگا کہ آپ اس درخواست یا دعوت کو قبول یا انکار کرتے ہیں، بصورت دیگر تین روز بعد یہ دعوت ایکسپائر ہوجائیگا۔

آئی فون پر واٹس اپ استعمال کرنے والے اس طرح کی صورتحال میں کس طرح خود کو انجانے گروپ سے بچا سکتے ہیں وہ درج ذیل ہے۔

آئی فون پر اپنا واٹس اپ کھول کر نچلے بار پر ٹیب سیٹنگز پر جائیں، اور پھر  اکاؤنٹ، پرائیویسی اور گروپس میں جائیں۔

دوسری اسکرین پر دیئے گئے تین آپشنز  Everyone, My Contacts and My Contacts Except میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں۔ یہاں بھی آپ contacts ایک ایک کرکے یا پھرسلیکٹ آل بٹن استعمال کرکےتمام کنٹیکٹ کو   منتخب کرلیں۔ 

تازہ ترین