• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہت خوشی ہے معیشت کو مستحکم کرلیا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بہت خوشی ہے معیشت کو مستحکم کرلیا ہے، اب پوری کوشش ہے کہ لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں۔

اسلام آباد میں پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے پاکستان میں ٹائروں کی تیاری کے منصوبے کے معاہدے کے لیے منعقدہ تقریب سےعمران خان نے خطاب کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ جتنے اچھے تعلقات اب ہیں پہلے کبھی نہیں تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ چینی صدر اور وزیر اعظم خود دوسرے ممالک سے چینی صنعتیں پاکستان منتقل کرنے کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مختلف شعبوں میں چینی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں، میں بھی چاہتا ہوں کہ چین کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں۔

عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں ملک کی معیشت مستحکم ہوگئی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پالیا گیا ہے اور روپیہ بھی مستحکم ہوگیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں بھی اب مثبت اشاریے نظر آرہے ہیں، عالمی بینک نے ہماری درجہ بندی 28 درجے بہتر کی ہے۔

تقریب میں ایم ایس ڈی ٹائر اور ربڑ کمپنی، ڈبل اسٹار چائنا اور داؤد پاکستان ایکسپریس بس سروس کے درمیان سہ فریقی معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

تازہ ترین