• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ایف بی آر اہم ڈیڈ لائن پوری کرنے میں ناکام

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی نے اعتراف کیا ہے ادارہ اصلاحات کی اہم ڈیڈ لائن پوری کرنے میں ناکام ہوگیا۔

ایف بی آر کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ اصلاحات کا عمل مشاورت سے کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: شبر زیدی نے ایف بی آر کی اردو ویب سائٹ کا افتتاح کر دیا

ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی تنظیم نو کے لیے جاری کیا گیا خط بھی واپس لیا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایف بی آر اپنی توجہ ٹیکس وصولیوں پر مرکوز کرے گا۔ 

تاہم اب ایف بی آر میں اصلاحات کے پہلے مرحلے پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔ 

اس مرحلے میں ایف بی آر کو 31 اکتوبر تک ٹیکس ایڈوائزری بورڈ قائم کرنا، سرحدی علاقوں مں معیشت کے لیے متبادل پالیسی دینا، غیر منقولہ جائیداد کا ڈیجٹل سروے کرنا، پاکستان ریونیو اتھارٹی کے قیام کے لیے کام شروع کرنا اور چھوٹے تاجروں اور ریئل اسٹیٹ کے لیے فکسڈ ٹیکس مقرر کرنا تھا، تاہم اس پر کوئی کام نہیں ہو سکا۔

وزیراعظم عمران خان کی طرف سے منظور کردہ منصوبے کے مطابق ٹیکس پالیسی کو ایف بی آر انتظامیہ سے علیحدہ کرنا بھی شامل تھا۔

غیر منقولہ جائیداد کا چین کی طرز پر ڈیجیٹل سروے 31 اکتوبر سے اسلام آباد سے شروع کرنا تھا۔

علاوہ ازیں انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت بارڈر اکانومی کا پلان بھی فراہم کرنا تھا۔ 

تازہ ترین
تازہ ترین