• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹین لیگ میں آج تین میچز کھیلے جائیں گے مراٹھا عربین کا مقابلہ نادرن وارئیرز، دکن گلیڈی ایٹر دہلی بلز سے، جبکہ ٹیم ابوظہبی کے مدمقابل قلندرز ہوں گے۔

گزشتہ روز ٹی ٹین لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے بعد آج سےٹیموں کے درمیان دلچسپ ٹاکروں کا آغاز ہورہا ہے۔

پہلےمیچ میں یوراج سنگھ کی مراٹھا عربین اور ڈیرن سیمی کی نادرن وارئیر مد مقابل ہیں ۔

یوراج کی ٹیم میں کرس لائن، ڈیون براوو اور لستھ ملنگا شامل ہیں جبکہ ڈیرن سیمی کی ٹیم آندرے رسل اور نوان پردیپ جیسے بڑے ناموں پر مشتمل ہے۔

دوسرا مقابلہ ہوگا شین واٹسن کی ٹیم دکن گلیڈی ایٹر اور ایون مورگن کی دہلی بلز کے درمیان کھیلا جائے گا جس میں پولارڈ ، فواد احمد، ظہیرخان ، محمد نبی، عادل راشد اور کوشل پریرا ایکشن میں ہوں گے ۔

دن کے آخری میچ میں قلندر اور میزبان ٹیم ابوظہبی کے درمیان ہوگا، قلندر کی ٹیم میں لیوک رونکی، سمیت پاٹل اور کرس جارڈن ، جبکہ ٹیم ابوظہبی کی قیادت معین علی کریں گے اور ان کی ٹیم میں لیوک رائٹ اور اینڈرسن شامل ہیں۔

تازہ ترین