• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی رئیل اسٹیٹ کمپنی ’’وی ورک‘‘ کا 4 ہزار عملے میں کمی کا ارادہ

لندن : عرش مسعودی

نیویارک : ایرک پلاٹ،

ایج کلیف جانسن

جاپان کے سافٹ بینک نے شریک کاروبار کا اس ہفتہ انتظام سنبھالنے کے بعد ’وی ورک‘کا اپنی کامیابی کے جارحانہ منصوبے کے حصے کے طور پر زیادہ سے زیادہ 4 ہزار ملازمتوں میں کمی لانے کا ارادہ ظاہر کیاہے۔

اس منصوبے سے براہ راسات تعلق رکھنے والے افراد کے مطابق ملازمتوں میں کٹوتی ’’وی ورک‘‘ کی 14ہزار افراد پر مشتمل عالمی افرادی قوت کا صرف 30 فیصد ہوگی۔تقریبا 1 ہزار ملازمتوں کی کٹوتی سے صفائی کرنے والے ملازمین متاثر ہوں گے، جنہیں ’’وی ورک‘‘ آؤٹ سورسنگ کمپنی کو منتقل کرنے کی خواہاں ہے۔

سافٹ بینک کے ایگزیکٹو مارسیلو کلیئر، جنہیںآفس اسپیس پرووائڈر کا ایگزیکٹو چیئرمین نامزد کیا گیا، نے ’’وی ورک‘‘ کے عملے کو بتایا کہ منافع کے حصول تک پہنچنے کیلئے کمپنی کو اپنے کاروبار کا حجم درست کرنا پڑے گا اور اس میں ملازمتوں میں کٹوتی بھی شامل ہوگی۔

’’وی ورک‘‘ تین منڈیوں یعنی امریکا،یورپ اور جاپان کو بھی ترجیح دینے پر غور کررہی ہے اور وہ چین، بھارت اور لاطینی امریکا کے بیشتر علاقوں سمیت دیگر علاقوں سے نکل جائے گا۔اس نے چین اور دیگر علاقوں سمیت اپنے پورٹ فولیو کے کچھ حصوں میں عمارتیں بند کرنے پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔

یہ خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب ’’وی ورک‘‘ کے ملازمین اور سرمایہ کاروں نے سافٹ بینک کے ریسکیو منصوبے کے ساڑھے نو ارب ڈالرز کو ہضم کرلیا جس نے کمپنی کو بینک دیوالیہ ہونے سے بچالیااور ان شرائط کو شامل کیا کہ بحران سے متاثرہ گروپ کے شریک بانی ایڈم نیومین کو 7.1 ارب ڈالر دیئے جائیں گے۔

لوگوں نے بتایا کہ سافٹ بینک کے زیرکنٹرول کمپنی نے اپنی انتہائی اہم مارکیٹوں میں قبضے کی شرح کو 90 فیصد تک بڑھانے کا ہدف متعین کیا ہے،اس قبضے کے مقابلے میں جو 80 فیصد سے کم ہوچکا ہے کیونکہ اس نے عالمی وسعت پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے والے بزنس ماڈل کی پیروی کی ۔

سافٹ بینک کے ایگزیکٹو مارسیلو کلیئر، جنہیں آفس اسپیس پرووائڈر کا ایگزیکٹو چیئرمین نامزد کیا گیا، نے ’’وی ورک‘‘ کے عملے کو بتایا کہ منافع کے حصول تک پہنچنے کیلئے کمپنی کو اپنے کاروبار کا حجم درست کرنا پڑے گا اور اس میں ملازمتوں میں کٹوتی بھی شامل ہوگی۔

انہوں نے ایک میمو میں لکھا ،جسے فنانشل ٹائمز نے بھی دیکھا،کہ ہاں ،ہمیں برطرفیاں کرناہوں گی، مجھے علم نہیں کہ کتنی ہوں گی،اور ہاں،ہمیں مثبت آزاد نقد بہاؤ اور منافع کے حصول کے لئے کاروبار کو درست حجم میں رکھنا ہوگا۔

مارسیلو کلیئر نے مزید کہا لیکن میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ جو لوگ ہمیں چھوڑ کرجائیں گے ان کے ساتھ باعزت،باوقار اور منصفانہ سلوک کیا جائے گا، اور جو رہ جائیں گے ان کیلئے، ہم یقینی بنائیں گے کہ سب برابر ہوں اور مستقبل میں ان کی تشکیل میں ان کا حصہ ہو۔

’’وی ورک‘‘ نے اس پر تبصرہ سے انکار کردیا۔

ایک سابق ملازم نے فنانشل ٹائمز کو بتایا کہ نیومین نے 185 ملین ڈالر مشاورتی فیس سمیت سافٹ بینک سے معاہدے کے تحت جو رقم اکٹھی کی ہے کے بارے میں عملے کے اپنی مایوسی کے اظہار کے ساتھ کمپنی کے اندر ملازمین میں کافی غم و غصہ تھا۔

’’وی ورک‘‘ کے بہت سے ناراض ملازمین کمپنی میں حصص رکھتے ہیں جو انہیں 19.19 ڈالر سے زائد کی قیمت پر جاری کیے گئے تھے جنہیں سافٹ بینک 3 ارب ڈالر کے ٹینڈر میں خریدنے کی پیش کش کررہا ہے۔سافٹ بینک ’وی ورک‘ کو تقریباََ 8 ارب ڈالر قدر کی پیش کش کرتا ہے جو اس کے حالیہ فنڈنگ راؤنڈ سے بھی کافی کم ہے جس میں سافٹ بینک کی زیرقیادت ایک راؤنڈ بھی شامل ہے جس نے رواں سال کمپنی کی قیمت 47 ارب ڈالر لگائی ۔

تین سال قبل ’’وی ورک‘ میں شامل ہونے والے ایک شخص نے کہا کہ اسے اس وقت اسٹاک کی گرانٹ ملی جب اس کی قیمت 20 ڈالر فی حصص تھی، جبکہ حالیہ برسوں میں شامل ہونے والے ہزاروں افراد کو زیادہ قیمتوں پر اسٹاک ملا۔

تازہ ترین