• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ اور ماضی کے عظیم فاسٹ باؤلر وقار یونس آج اپنی 48ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

وقار یونس کے چاہنے والے سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات کےذریعے سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں۔ اسپورٹس صحافی زینب عباس نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ وقار یونس بار بی کیو بھی بہت مزے دار بناتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر زینب عباس نے اپنے ٹوئٹ میں وقار یونس کو لیجنڈ قرار دیتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی ۔ ساتھ ہی زینب نے یہ بھی لکھا کہ وقار یونس میں فیلڈ سے ہٹ کر بہترین بار بی کیو بنانے کا ٹیلنٹ بھی موجود ہے۔

48 سالہ وقار یونس کو ٹوئٹر پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل، پاکستان کرکٹ بورڈ، ای ایس پی این کرک انفو کے تصدیق شدہ اکاؤنٹس نے وقار یونس کو اُن کی کامیابیوں پر سراہا اور سالگرہ کی مبارک باد دی۔

حال ہی میں وقار یونس کو بریڈ مین ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ سڈنی میں وقار یونس کو بریڈ مین آنری میں شامل کر لیا گیا۔ تقریب میں وقار یونس کی اہلیہ فریال کے علاوہ اہل خانہ نے شرکت کی تھی۔


1971 کو وہاڑی میں پیدا ہونے والے وقار یونس نے  1989 میں اپنے کرکٹ کیرئیر کا آغاز کیا۔


پرانی گیند سے ریورس سوئنگ کرنے میں وقار یونس کا کوئی ثانی نہیں تھا۔ وسیم اکرم کے ساتھ انکی جوڑی بلے بازوں کے لیے پریشانی کا سبب تھی۔

ٹو ڈبلیوز کے نام سے مشہور ہونے والی اس جوڑی نے بڑے بڑے بلے بازوں کے چھکے چھڑائے۔

وقاریونس نے 87 ٹیسٹ اور 262 ایک روزہ میچز کھیلے اور شاندار باؤلنگ کی۔

وقار یونس کے چھپا ہوا ٹیلنٹ سامنے آگیا
وقار یونس کی فیملی کے ہراہ ایک سیلفی

بریڈ مین ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کرکٹر نے اپنے کیرئیر میں 373 ٹیسٹ وکٹ جبکہ ایک روزہ میچ میں 416 وکٹیں حاصل کیں۔

تیز ترین باؤلنگ کی وجہ سے وقار یونس کو بورے والا ایکسپریس کا ٹائٹل بھی ملا۔

وقاریونس نے اپریل 2004 میں تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

تازہ ترین