• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا مگ 29 طیارہ گوا میں گر کر تباہ


بھارت کا مگ-29 کا جنگی طیارہ ٹریننگ کے دوران گوا میں گر کر تباہ ہوگیا۔

طیارے میں دو پائلٹ سوار تھے۔ طیارے میں سوار دونوں پائلٹ کاک پٹ سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

مگ-29 کے جنگی طیارے پر دو پائلٹ کیپٹن ایم شوک کھنڈ اور لیفٹیننٹ کمانڈر دیپک یادو ٹریننگ لے رہے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ تربیتی پرواز پر تھا۔ ٹریننگ کے دوران اچانک انجن میں آگ لگ گئی۔ کہا جا رہا ہے کہ ایک پرندہ کے ٹکرانے کے بعد انجن میں آگ لگی۔

بھارتی بحریہ کے ترجمان کمانڈر وویک مدھوال نے کہا کہ ’ مگ- 29 کے جنگی طیارہ کے انجن میں آگ لگ گئی۔ پائلٹ کیپٹن ایم شوک کھنڈ اور لیفٹننٹ کمانڈر دیپک یادو محفوظ طور پر باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔‘


طیارے زمین پر گرنے سے کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔ بھارتی پائلٹس طیارے کو آبادی سے دور لے جانے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ بھارتی فضائیہ کا طیارہ گرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی تربیتی پروازوں کے دوران بھارتی فضائیہ کے کئی طیارے گر کر تباہ ہو چکے ہیں۔

دو ماہ قبل بھی بھارتی شہر گوالیار میں بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت میں طیارے اور ہیلی کاپٹرز گرنے اور تباہ ہونے کی خبریں اکثر و بیشتر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔

رواں سال فروری میں بھی پاک فضائیہ نے بھارت کو زبردست سرپرائز دیتے ہوئے ایک بھارتی مگ 21 اور ایس یو 30 جیسا جدید جنگی طیارہ بھی مار گرایا تھا۔

تازہ ترین