• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا دوسرا ٹور میچ ڈرا


پاکستان اور کرکٹ آسٹریلیا الیون کےدرمیان پرتھ میں کھیلا جانے والا دو روزہ ٹور میچ ڈرا ہوگیا۔

پاکستان نے میچ میں اپنی پہلی اننگ 386 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر اننگ ڈیکلئیر کردی تھی جس کے جواب میں آسٹریلین الیون 7 وکٹ پر 246 رنز ہی بناسکی۔

آسٹریلیا الیون کی جانب سے جوناتھن مرلو نے 78 ، اسپورزنے 58 اور ہوپ نے 50 رنز اسکور کیے، جبکہ پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور محمد موسی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے باقاعدہ آغاز سے قبل یہ آخری پریکٹس میچ تھا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کل پرتھ سے برسبین روانہ ہو گی جہاں وہ پیر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے گابا میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔

ذرائع ٹیم مینجمنٹ کے مطابق پاکستان ٹیم کے کپتان اظہر علی تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں،وہ بخار کی وجہ سے کرکٹ آسٹریلیا الیون کےخلاف دو روزہ میچ میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔

واضح رہے کہ پاک آسٹریلیا سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 نومبر سے برسبین میں شروع ہوگا ۔

تازہ ترین