• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناجائز منافع عوام کے حق پر ڈاکا ہے، اسلم اقبال

ناجائز منافع عوام کے حق پر ڈاکا ہے، اسلم اقبال


پنجاب کے صوبائی وزیر برائے صنعت، تجارت،ثقافت و اطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ جائز منافع حق لیکن ناجائز منافع عام آدمی کے حق پر ڈاکا ہے۔

لاہور میں صوبائی وزیرمیاں اسلم اقبال کی زیر صدارت ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کا اجلاس ہوا ۔

اجلاس میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں ،مصنوعی مہنگائی کی روک تھام کےلیے کیے جانے والے اقدامات اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ صوبے بھر کے 32 ماڈل بازاروں میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں، معیار اور دستیابی کی مانیٹرنگ کی جائے گی ۔

صوبائی وزیر نے اجلاس سے خطاب میں کہاکہ گرانفروشوں کو کسی صورت صارفین کے حقوق چھیننے نہیں دیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ عام آدمی کے حق کے تحفظ کے لیے صوبائی حکومت ہر حد تک جائے گی۔

تازہ ترین