• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس کے جنوب مغربی علاقے ہاؤٹ گارون میرسپوکس سرترن میں پیر کی صبح ایک پل گرگیا، جس کے نتیجے میں پندرہ سالہ لڑکی ہلاک اور چھ افراد زخمی ہوگئے، حادثےمیں ایک ٹرک اور دو کار بھی دریا میں جاگریں۔

یہ پل میرسپوکس سرترن شہر کو بسیئرس (ہوٹی گارون) کو آپس میں ملاتا ہے۔ امدادی ٹیمیں، فائر فائٹرز اور  پولیس نے فوری امدادی کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے لڑکی کی لاش اور دیگر 6 افراد کو زندہ نکال لیا گیا۔

امدادی کاموں میں 80 ٹیموں کے علاوہ تین ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا۔

عینی شاہدین کے مطابق پل گرنے سے قبل ایک اسکول وین اس پر سے گزری تھی، جبکہ مقامی میئر کا کہنا ہے کہ 2017 میں ماہرین نے معمول کے مطابق پل کا معائنہ کرکے اس کو قابل استعمال قرار دیا تھا، حادثہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین