• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف نے ٹیکس ہدف میں کمی کا مطالبہ منظور نہیں کیا، شبر زیدی


چیئرمین فیڈرل بیور آف ریونیو ( ایف بی آر) شبر زیدی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے ٹیکس ہدف کم کرنے کا مطالبہ تسلیم نہیں کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں شبر زیدی نے کہا کہ اس معاملے پر بات چیت جاری ہے، آئی ایم ایف کو ہدف کم کرنے پر قائل کرلیں گے۔

شبر زیدی نے مزید کہا کہ ایف بی آر کی تنظیم نو سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، صرف پاکستان ریونیو اتھارٹی کا قیام موخر کیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایف بی آر کی تنظیم نو کی ٹائم لائن میں تبدیل کی گئی ہے، 2019 کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے 1 لاکھ 24 ہزار سے زائد افراد نے فائدہ اٹھایا، ان لوگوں سے 61 ارب بیس کروڑ روپے کی وصولی ہوئی۔

تازہ ترین