• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران :پرتشدد مظاہرے، ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوگئی

ایران :پرتشدد مظاہرے، ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوگئی


ایران میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک بھر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ3روز کے احتجاج کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوچکی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شروع ہونے والے احتجاج میں شدت آتی جارہی ہے اورمظاہروں کا سلسلہ پورے ملک میں پھیل چکا ہے۔

احتجاج کے دوران مظاہرین نے متعدد پیٹرول پمپس ، بینکوں اور دکانوں کو آگ لگادی ، مختلف علاقوں میں ٹریفک کوبلاک کردیا گیا جب کہ کچھ نے ایندھن کے اسٹوریج ہاؤس پر بھی حملےکی کوشش کی ۔

سکیورٹی فورسز کی جانب سے طاقت کے استعمال کے نتیجے میں 40 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ ایک ہزار سے زائد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے اور ملک میں انٹرنیٹ کی سہولت بھی معطل ہے۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے گزشتہ روز خبردار کیا کہ ملک میں انتشار اور بدامنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، احتجاج کرنے والوں اور ملکی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو حساب دینا ہوگا۔

یاد رہے کہ ایران نے پیٹرول کی قیمت میں 50 فیصد اضافہ کردیا ہے، جس کے باعث گزشتہ 3 روز سے مہنگائی، بے روزگاری اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین