• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی میڈیا نے شہزادہ اینڈریو کو آڑے ہاتھوں لے لیا

برطانوی میڈیا نے شہزادہ اینڈریو کو آڑے ہاتھوں لے لیا


برطانوی میڈیا نے نابالغ لڑکی سے تعلقات کی تردید پر شہزادے اینڈریو کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔ پارٹیز میں شرکت سے انکار پر شہزادے کی پارٹیز میں شرکت کی تصاویر چھاپ دیں۔

بچوں سے جنسی جرائم کے مجرم جیفری ایپسٹین سے گٹھ جوڑ پر پشیمانی کا اظہار نہ کرنے پر شہزادے کے لیے لکھا ’’کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے‘‘۔

ان دنوں برطانوی اخبارات شہزادہ اینڈریو کی ماضی کی ایسی تصاویر سے بھرے پڑے ہیں، جن میں وہ رنگین محفلوں کو انجوائے کرتے نظر آرہے ہیں۔

یہ سلسلہ ایک حالیہ انٹرویو میں پرنس اینڈریو کی جانب سے یہ بیان دینے کے بعد شروع ہوا کہ ان کے طرز زندگی میں پارٹی کلچر شامل ہی نہیں ہے۔

انٹرویو میں پرنس اینڈریو نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے 2010 میں بچوں سے جنسی جرائم کے مجرم جیفری ایپسٹین سے قطع تعلق کرلیا تھا، لیکن دوسری جانب جیفری اس کے بعد بھی ان کے گھر محفلوں میں آتے رہے۔

شہزادے نے سال 2000 میں لندن میں نابالغ لڑکی کے ساتھ لی گئی متنازع تصویر کو ایک بار پھر جعلی قرار دیا۔

جیفری ایپسٹین کے ساتھ گٹھ جوڑ پر کسی پشیمانی کا اظہار نہ کرنے پر برطانوی میڈیا نے شہزادے کو آڑے ہاتھوں لیا اور لکھا کہ ’’کوئی شرم ہوتی ہے،، کوئی حیا ہوتی ہے‘‘۔

تازہ ترین