• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کتوں کے حملے میں زخمی حسنین کی حالت میں بہتری

کتوں کے حملے میں زخمی حسنین کی حالت میں بہتری


نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ (این آئی سی ایچ) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جمال رضا نے کہا ہے کہ کتوں کے حملے سے زخمی ہونے والے حسنین کی طبیعت میں  بہتری آنے پر اسے وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر این آئی سی ایچ کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ میں کتوں کے حملے سے زخمی ہونے والا حسنین اس وقت قومی ادارہ برائے امراض اطفال میں زیر علاج ہے جہاں آج حسنین کی طبیعت میں بہتری آئی ہے اور اسی لیے اسے وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا ہے اور کل سے ناک کی نالی کے ذریعے خوراک دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی: کتے کے کاٹنے کا شکار نوجوان اسپتال میں دم توڑگیا

ڈاکٹر جمال رضا کا کہنا تھا کہ حسنین کے مزید علاج سے متعلق جمعرات کو میڈیکل بورڈ فیصلہ کرے گا۔

گزشتہ روز ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے کہا تھا کہ لاڑکانہ میں کتے کے کاٹے سے متاثرہ بچے حسنین کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خصوصی میڈیکل بورڈ قائم کردیا ہے۔

بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے کہا کہ خصوصی میڈیکل بورڈ محمد حسنین کے علاج کے حوالے سے اقدامات کرےگا۔ دس رکنی میڈیکل بورڈ میں پانچ سرکاری و نجی اسپتال کےڈاکٹرز شامل کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: بیٹی کو بچاتے کتے کا شکار ہوا باپ زندگی کی بازی ہار گیا

پانچ سالہ حسنین کےلیےقائم کیےگئےمیڈیکل بورڈ میں وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر طارق رفیع بھی شامل ہیں۔

ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ خصوصی میڈیکل بورڈ میں پلاسٹک سرجن،پیڈیاٹرک سرجنز اور ای این ٹی سرجن اور دو نجی اسپتال کےڈاکٹرز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین