• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہترین آن لائن پروفائل کیلئے کیا چیز ضروری؟

اگر کوئی شخص انٹرنیٹ پر آن لائن چیٹنگ میں اپنی شخصیت کو بہتر بنانا چاہتا ہے تو اسے چند اہم کام کرنے ضروری ہیں۔

جنرل آف سوشل اینڈ پرسنل ریلیشن شپ میں شائع ہونے والی نئی تحقیق میں اس حوالے سے اہم انکشافات کیے گئے ہیں۔

نیدرلینڈز کے محقیقین نے ایسے افراد پر تحقیق کی جو آن لائن ڈیٹنگ سروس پر زیادہ آن لائن ہوتے ہیں، ان سے  پہلے ایسی پروفائلز کے بارے میں پڑھنے کا کہا گیا جو جعلی تھیں اور ان کی تحریر میں غلطیاں تھیں جبکہ ایسی بھی پروفائل پڑھنے کا کہا گیا جن میں کوئی غلطی دکھائی نہیں دیتی تھی۔

یہ تحقیق 800 افراد پر کی گئی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ جن میں the کی جگہ teh لکھا ہوا تھا انہیں کم توجہ حاصل ہوسکی۔

اس رپورٹ کے محقق ٹیس وین ڈر زاڈین کا کہتے ہیں کہ ایسی پروفائل جن میں لاپرواہی برتی گئی ہو انہیں ناپسندیدہ سمجھے جانے کا امکان زیادہ ہے۔

800 میں سے صرف 33.5 فیصد افراد نے ہی غلطیوں کی نشاندہی کی جبکہ امکان ہے کہ ان میں دیگر اسپیلنگ نہ کرنے کا مسئلہ ہوسکتا ہے۔

ٹیس وین ڈر زاڈین کا کہنا تھا کہ یہ ایک حیران کن امر ہے کہ لوگوں نے غلطیوں والی پروفائل پر غلطیوں کی نشاندہی ہی نہیں کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان افراد میں جنہوں نے غلطیوں کی نشاندہی کی ہے انہوں نے ان کے بارے میں بتایا، اب پروفائل تصاویر پرکشش ہوں یا نہ ہوں۔

تحقیق دان کہتی ہیں کہ اگر پروفائل پر تصویر پر کشش لگادی جائے تو لوگ پروفائل میں دکھائی دینے والی غلطیوں پر یا تو نظر نہیں ڈالتے یا پھر اسے نظر انداز کر دیتے ہیں۔

جب تحقیق دانوں نے ان افراد سے پوچھا کہ انہیں کونسی پروفائل زیادہ اچھی لگی تو پرکشش تصاویر کے باوجود غلطیوں والی پروفائل کو نظر انداز کیا۔

علاوہ ازیں ایسی ہی تصاویر کے ساتھ ان پروفائل کے بارے میں دریافت کیا گیا جن میں اسپیلنگ کی غلطیاں موجود نہیں تھیں تو ان افراد نے انہیں بہترین پروفائل قرار دیا۔

تازہ ترین