• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

علی زیدی کی شریف فیملی پر ’گاڈ فادر‘ جیسی فلم بنانے کی تجویز

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے شریف خاندان پر گاڈ فادر جیسی فلم بنانے کی تجویز پیش کردی۔

یہ تجویز وفاقی وزیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں دی۔

اپنے بیان میں شروع ہی میں ایک غلطی کرگئے اور گاڈ فادر فلم کے ڈائریکٹر کو بطور مصنف مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’فرانسس فورڈ کوپلا جنہوں نے گاڈ فادر (ناول) لکھا ہے، انہیں پاکستان کے شریف خاندان پر فلم بنانی چاہیے‘۔

 درحقیقت فرانسس فورڈ کوپلا گاڈ فادر فلم کے مصنف نہیں بلکہ ڈائریکٹر تھے، جبکہ اس ناول کے لکھاری کا نام ماریو پوزو تھا جو 2 جولائی 1999 کو 78 برس کی عمر میں انتقال کر چکے ہیں۔  

وفاقی وزیر نے اپنے بیان میں دعا بھی کی اور کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ ان سب لوگوں پر رحم کرے جو اس عظیم ملک اور اس کے عوام کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: بانڈجمع کرائیں، نوازشریف کو لے جائیں، علی زیدی

علی زیدی نے اسی بیان میں بد دعا دیتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کا غضب ان سب پر نازل ہو جنہوں نے پاکستان کو لوٹا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین