• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلاٹیسٹ، پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ میں اچھا آغاز

برسبین میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے اوپنرز نے اچھا آغاز فراہم کر کے پہلے سیشن میں ٹیم کا اسکور 57 رنز تک پہنچا دیا ہے۔ کپتان اظہر علی 28 اور شان مسعود21 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔کھانے کے وقفے تک آسٹریلیا نے 27 اوورز کرائے اور 4 بالرز کو استعمال کیا۔


اس سے قبل پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا تھا، فاسٹ بولر نسیم شاہ پہلی مرتبہ انٹرنیشنل ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم میں شامل ہیں، ٹیسٹ کیپ ملتے وقت وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے۔

پاکستان ٹیم میں شان مسعود، کپتان اظہر علی، حارث سہیل، اسد شفیق، افتخار احمد، بابر اعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور عمران خان شامل ہیں۔

آسٹریلیا ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر بیٹسمین ٹم پین کر رہے ہیں۔ جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جوبرنز، ڈیوڈ وارنر، مارنس لابوشین، اسٹیو اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، میتھیو ویڈ، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، نیتھن لائن اور جوش ہیزل وڈ شامل ہیں۔

اس سےقبل آسٹریلیا نے پاکستان کو 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں دو صفر سے ہرایا تھا۔ ایک میچ بارش کے باعث مکمل نہیں ہو سکا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری اور دوسرا ٹیسٹ میچ 29 نومبر سے شروع ہوگا۔

تازہ ترین