• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال :۔میں جنرل اسٹور میں کام کرتا ہوں ۔ بسا اوقات باجماعت نماز کے لیے لیٹ ہوجاتا ہوں ،اسٹور میں موجود اکثر اشیاء پر نقش یا تصویر ہوتی ہیں، تو کیا ایسی جگہ نماز ہوسکتی ہے؟

جواب:۔ اگرکسی جگہ جان دارکی تصویر لگی یا لٹکی ہو یا کسی پروڈکٹ پر چھپی ہوئی ہو اوراتنی بڑی ہو کہ بے تکلف نظرآجاتی ہو تواس جگہ نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے۔سب سے زیادہ کراہت اس تصویر میں ہے جو نمازی کے سامنے قبلے کی جانب ہو،پھر وہ جو نمازی کے سر کے اوپر ہو ،پھر وہ جو اس کے داہنی جانب ہو،پھر وہ جو بائیں جانب ہواور سب سے کم کراہت اس میں ہے کہ نمازی کے پیچھے کسی دیوار وغیرہ میں تصویرہو، اور اگر تصویر قدموں کے نیچے ہو تو کراہت نہیں۔ نماز پڑھتے وقت ان تصویروں پر کوئی کپڑا ڈال کر انہیں چھپادینا چاہیے یا کسی ایسے مقام پرنماز پڑھنی چاہیے ،جہاں تصاویر نہ ہوں۔(ہندیہ:۱؍۱۰۷)

تازہ ترین