• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن علی کی فٹنس میں بہتری، کرکٹ میں واپسی ممکن

حسن علی کی فٹنس میں بہتری، کرکٹ میں واپسی ممکن


قومی کرکٹ ٹیم کے  فاسٹ بولرحسن علی کی فٹنس میں بہتری ہے، ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر حسن علی کی فٹنس بہتر ہونے کے بعد اگلے ہفتےکرکٹ میں واپسی ممکن ہے۔

سینٹرل پنجاب کی انتظامیہ نےحسن علی کو قائد اعظم ٹرافی کیلئے طلب کرلیا ہے، حسن علی کی کے پی کے کیخلاف میچ میں شرکت کے امکانات ہیں۔

ذرائع کے مطابق حسن علی ورلڈ کپ کے بعد بیک انجری کی وجہ سے کرکٹ سے دور تھے۔

دریں اثنا ڈائریکٹر اکیڈمیز پی سی بی مدثر نذر نے کہا ہے کہ اظہر علی اور شان مسعود نے اچھا آغاز فراہم کیا۔ مڈل آرڈر بیٹسمین جم کر بیٹنگ نہ کر سکے۔

لمبی پارٹنر شپ قائم ہوجاتی تو ٹیم بڑا اسکور کرنے میں کامیاب ہو جاتی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسد شفیق ایک بار پھر لمبی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے۔ آسٹریلین بولرز نے کھانے کے وقفے کے بعد جارحانہ بولنگ کی۔

تازہ ترین