• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

آسٹریلین کپتان کو رضوان کی خوشبو اور سرفراز کا سوئپ بھا گیا

آسٹریلین کپتان کو رضوان کی خوشبو اور سرفراز کا سوئپ بھا گیا


آسٹریلیا کے کپتان ٹم پین کو پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان کی لگائی گئی خوشبو بھا گئی جس کی تعریف کے الفاظ مائیک میں بھی سنائی دیے۔

پاکستان اور میزبان آسٹریلیا کے درمیان 2 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ جاری ہے جس میں پاکستانی کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگرز میں 240 رنز بنائے۔

اس اننگز کے دوران جب محمد رضوان کیریز پر بیٹنگ کرنے کے لیے آئے تو آسٹریلین کپتان اور وکٹ کیپر ٹم پین نے ان کی توجہ ہٹانے کی کوشش کی۔

اس مرتبہ ٹم پین نے کھلاڑی پر جملے کسنے کے بجائے نیا حربہ استعمال کیا اور وہ کھلاڑی کی تعریف کا تھا۔

بیٹنگ کرنے کے لیے آنے والے محمد رضوان کھیلوں کے دوران دیر تک رہنے والی تیز خوشبو لگا کر کیریز پر پہنچے تو یہ خوشبو ظاہری طور پر ٹم پین کو بھا گئی۔

اسٹمپ میں لگے مائیک کی مدد سے ٹی وی اسکرین پر ٹم پین کی آواز بھی سنائی دی جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ اس کی خوشبو بہت اچھی ہے۔

ٹم پین مسلسل پاکستانی بیٹسمین کو بڑی ہٹ کھیلنے پر اکساتے رہے تاکہ کھلاڑی کی غلطی کی وجہ سے وکٹ حاصل ہوسکے۔

اس سے قبل نیتھ لیون کی گیند پر جب محمد رضوان نے دفاعی شاٹ کھیلا تو ٹم پین نے کہا کہ اگر تمھاری جگہ سرفراز ہوتے تو وہ زوردار سوئپ شاٹ کھیل کر گیند کو باؤنڈری کے باہر کردیتے۔‘

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں محمد رضوان نے 37 رنز کی اننگز کھیل کر اسد شفیق کے ساتھ 49 رنز کی شراکت قائم کی۔

محمد رضوان کی اننگز کا خاتمہ ایک متنازع فیصلے پر اس وقت ہوا جب پیٹ کمنز کی نوبال دکھائی دینے والی گیند پر تھرڈ امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دیا۔

کپتان اظہر علی اور اسد شفیق نے ٹیم کو اچھا آغاز تو فراہم کیا لیکن دیگر کھلاڑی اس آغاز کو سنبھال نہ سکے اور 75 رنز تک بغیر کسی نقصان پر رہنے والی پاکستانی بیٹنگ لائن کی آئندہ 19 رنز میں 5 اہم وکٹیں گر گئیں۔

اسد شفیق 76 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ 39 رنز کے ساتھ کپتان اظہر علی دوسرے کامیاب بیٹسمین رہے ۔ 

تازہ ترین
تازہ ترین