• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاکستانی نژاد خاتون جنوبی ایشیا کی پہلی خلائی سیاح بننے کیلئے تیار

پاکستانی خاتون جنوبی ایشیا کی پہلی خلائی سیاح بننے کیلئے تیار


پاکستان میں پیدا ہونے والی نمیرہ سلیم جنوبی ایشیا کی پہلی خلائی سیاح بننے کے لیے تیار ہیں جو سال 2020 میں خلا کا سفر کریں گی۔

برطانوی ٹیبلائیڈ کی رپورٹ کے مطابق نمیرہ سلیم ورجن گلاکٹک کی جانب سے خلا میں بھیجے جانے والے ’بانی خلا باز‘ میں سے ایک ہیں۔

بانی خلا باز کی اصطلاح مذکورہ کمپنی کی جانب سے ان افراد کے لیے استعمال کی جارہی ہے جو رچرڈ برینسن کی اس کمرشل اسپیس فلائٹ کے لیے بطور مسافر معاہدہ کرنے والے اولین مسافر ہیں اور نمیرہ بھی ان میں سے ایک ہیں۔

ان افراد کو ورجن گلاکٹک کی جانب سے کھانے پینے اور ان کی صحت سے متعلق ایک پلان دیا گیا جس کی وہ پیروی کر رہے ہیں، اسپیس سوٹ پہن کر انہوں نے ٹریننگ بھی کی۔

یاہو کے ایک شو آن دی مُو میں بات کرتے ہوئے نمیرہ سلیم کا کہنا تھا کہ خلا میں جانا ان کا بچپن سے ہی ایک خواب رہا ہے۔

تیاریوں کے لیے تمام بانی خلابازوں کو ان کی اپنی جسامت کے مطابق تیار ہونے والے اسپیس سوٹس کو پہنایا گیا اور انہوں نے یہ سوٹ پہن کر تصاویر بھی بنوائیں۔

اپنے سوٹ سے متعلق نمیرہ نے انٹرویو میں بتایا کہ یہ اسپیس سوٹ بہت ہی شاندار ہے اور اس میں فٹ آنے کے لیے انہیں بس تھوڑی سی ہی مزاحمت کرنی پڑی۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسپیس میں جانے سے متعلق ان کے جوش و خروش میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

اس سوٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں بائیں جانب سینے پر جیب بھی بنائی گئی ہے جہاں خلا باز اپنے پیاروں کی تصویر رکھ سکتا ہے۔

نمیرہ سلیم کہتی ہیں کہ خلا میں لے جانے والی پرواز وی ایس ایس یونیٹی کا ان کی 2007 میں ذیلی مدار میں جانے والی پرواز کی ٹریننگ سے موازنہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 6 جی کا تجربہ حاصل کیا لیکن یہ اس سے بھی زیادہ ہے جو ہم اپنی خلائی پرواز میں حاصل کریں گے، ایک فائٹر پائلٹ کا تجربہ 9جی ہوتا ہے۔

نمیرہ سلیم کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ پروازیں جسم کے لیے انتہائی آسان ہیں، آپ کو ان میں فٹ ہونا ہوتا ہے اس کے لیے زیادہ فٹنس کی ضرورت بھی نہیں ہے۔

نمیرہ سلیم کے لیے ایسا کرنا کچھ نہیں ہے بلکہ وہ پہلی ایشیائی خاتون ہیں جنہوں نے ماؤنٹ ایورسٹ سے بھی زیادہ بلندی سے اسکائی ڈائیو کیا۔

علاوہ ازیں نمیرہ سلیم ہی قطب شمالی اور قطب جنوبی تک پہنچنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔ 

تازہ ترین
تازہ ترین