• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برسبین ٹیسٹ میں آسٹریلوی بیٹسمینوں نے پاکستانی بولرز کا بھرم توڑ دیا ، سارے دن میں بولرز ایک ہی وکٹ گرا سکے ، آسٹریلیا نے 312 رنز بنا کر پہلی اننگز میں 72 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے ۔

گابا اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پاک آسٹریلیا سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن ڈیوڈ وارنر اور جو برنز نے آسٹریلوی اننگز کا آغاز کیا ، دونوں نے آزادانہ اسٹروکس کھیلے، پہلے وارنر نے ففٹی بنائی جس کے بعد جوبرنز نے بھی 50 رنز مکمل کیے۔

میچ میں جب وارنز نے 56 رنز اسکور کیے تو نسیم شاہ نے رضوان کے ہاتھوں انہیں کیچ کروا دیا ، لیکن وکٹ سے محروم رہے کیونکہ امپائر نے نو بال قرار دی ۔

پاک آسٹریلیا سیریز


چانس مل جانے کے بعد وارنر کے بلے نے رنز اگلنا شروع کر دیئے اور دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک انہوں نے 151 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔

دوسری جانب جو برنز ان لکی رہے وہ 97 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر بولڈ ہوئے، جس وقت جو برنز کی وکٹ گری اس وقت آسٹریلیا کا اسکور 222 رنز تھا۔

جو برنز کے پویلین لوٹ جانے کے بعد لیبوشین نے وارنر کے ساتھ مل کر ٹیم کے اسکور کو 312 رنز تک پہنچا دیا ہے، دن کے ختتام تک لیبوشین 55 رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔

دوسرے دن کھیل کے اختتام تک آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 72رنز کی برتری حاصل کر لی ہے جبکہ اس کی 9 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پوری ٹیم پہلے روز 240 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ قومی ٹیم کی جانب سے اسد شفیق نے سب سے زیادہ 76 رنز بنائے تھے۔

تازہ ترین