• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان ذہنی مریض، کارکردگی صفر ہے، ن لیگ

عمران خان ذہنی مریض، کارکردگی صفر ہے، ن لیگ


مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی کارکردگی صفر،وہ ذہنی مریض بن چکے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ یقین ہوگیا کہ عمران خان ذہنی مریض ہیں،ان کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کا مقدمہ چلنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ پاکستان کا وزیراعظم کیا باتیں کررہا ہے ،سمجھ نہیں آرہی وہ منڈیلا جیسے عظیم شخص کو اپنے مخالفین سے کیوں ملارہے ہیں؟

ن لیگی ترجمان نے مزیدکہاکہ یہ شہبازشریف کی خوش قسمتی ہے کہ ان کو منڈیلا جیسے عظیم لیڈر سے ملایا جارہا ہے ۔

ان کا کہنا تھاکہ تقریر سے پہلے وزیراعظم کا میڈیکل چیک اپ ہونا چاہیے،نوازشریف نے وہیل چیئر پر بیٹھنے سے انکار کیا ۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم کو اپنی تقریر کے ذریعے عوام کو بتانا چاہیے تھا کہ پشاور بی آرٹی منصوبہ 5 سال سے مکمل کیوں نہیں ہو پا رہا؟

تازہ ترین