• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی اورمہنگی سبزی سے کسانوں کوفائدہ ہوا ہے، علی امین گنڈا پور

مہنگائی اورمہنگی سبزی سےکسانوں کوفائدہ ہوا ہے، علی امین گنڈا پور



وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے مہنگائی بڑھنے کے فوائد بتا دیئے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ملک میں ہونے والی حالیہ مہنگائی سے ہمارے کسان بھائیوں کا فائدہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ مہنگائی اور مہنگی سبزی سے کسانوں کو بہت فائدہ پہنچا ہے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ دس کروڑ کاشت کار ہمارے بھائی ہیں مہنگائی کی وجہ سے ان کا فائدہ ہورہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ چیزوں کی قیمتیں اوپر نیچے ہوتی رہتی ہیں مگر فائدہ ہمارے لوگوں کا ہی ہوتا ہے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ آلو سستا ہونے سے کسانوں کو کافی نقصان پہنچا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: مشیر خزانہ کے نزدیک ٹماٹر 17 روپے کلو

وفاقی وزیرنے دعویٰ کیا کہ ہم جون تک مہنگائی پر قابو پالیں گے۔

ملک بھر میں ٹماٹر سمیت کئی سبزیوں کی قیمتیں آسمان تک پہنچ گئی تھیں جس کے بعد ٹماٹر کی فروخت مارکیٹ میں 300 سے 400 روپے کلو تک دیکھنے میں بھی آئی۔

اس سے قبل بھی وفاقی وزراء مہنگائی سے متعلق دلچسپ بیانات دے چکے ہیں جبکہ مشیر خزانہ نے تو ملک میں ٹماٹر کی قیمت 17 روپے فی کلو بتائی تھی۔

تازہ ترین