• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: 2 گروپوں میں فائرنگ، ہلاکتیں 4 ہوگئیں

راولپنڈی: 2 گروپوں میں فائرنگ، ہلاکتیں 4 ہوگئیں




راولپنڈی کے علاقے ڈھوک رتہ میں 4 افراد کے قتل کے خلاف لواحقین نے فیض آباد پل پر 4 گھنٹے طویل دھرنا دیا۔

اس دوران ٹریفک معطل رہا جبکہ انتظامیہ کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا ہے جس کے بعد فیض آباد انٹر چینج کے اطراف ٹریفک بحال ہوگئی۔

راولپنڈی میں 2 گروپوں میں فائرنگ کے واقعے میں آج ہلاک افراد کی تعداد 4 ہوگئی۔

گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے میں ملزمان نے جدید اسلحے کا استعمال کیا۔

فائرنگ کے واقعے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے، جس کے مطابق دونوں گروپ ایک دوسرے پر گولیاں برساتے رہے ہیں۔

تازہ ترین