• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچھ قوتیں سی پیک کے خلاف ہیں، مشاہد حسین سید

کچھ قوتیں سی پیک کے خلاف ہیں، مشاہد حسین سید


سینیٹر مشاہد حسین نے کہا ہے کہ کچھ قوتیں اس کے خلاف ہیں اور وہ اسے کامیاب نہیں دیکھنا چاہتی۔

اسلام آباد میں پاک چائنا انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام سی پیک میڈیا فورم کا انعقاد کیا گیا۔

فورم میں پاکستان اور چین میں میڈیا سے منسلک معروف شخصیات اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی، شرکا نے سی پیک کی کامیابی کو خطے کی ترقی کے لیے اہم قرار دیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ سی پیک صدر شی جن پنگ کا اکیسویں صدی کا اہم ترین منصوبہ ہے، کچھ قوتیں اس کے خلاف ہیں اور وہ اسے کامیاب نہیں دیکھنا چاہتی۔

پاکستان میں چین کے سفیر یاؤجنگ کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان اور چین دونوں ممالک کا اہم ترین منصوبہ ہے۔

پیکنگ یونیورسٹی کے پروفیسر تان منک شن کا کہنا تھا کہ بعض ممالک سی پیک کو کامیاب دیکھنا نہیں چاہتے، امریکا اور بھارت سی پیک کے خلاف ہیں۔

فورم سے خطاب میں سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ سی پیک نہ صرف پاکستان بلکہ ایران، افغانستان اور وسطی ایشیا کے لیے بھی اہم ہو گا۔

تازہ ترین