• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کے بیان پر فیصل جاوید کی تشریح


پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے وزیر اعظم عمران خان کے نواز شریف کی صحت کے متعلق بیان کی تشریح کردی۔

پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نواز شریف کی صحت میں بہتری دیکھ کر ان کا حوصلہ بڑھا رہے تھے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ ماحول اور آب و ہوا بدلنے سے مریضوں کی صحت پر اچھا اثر پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کو امید ہے نواز شریف صحت یاب ہوکر مقررہ مدت میں وطن واپس آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیے : نواز شریف جہاز دیکھ کر ٹھیک ہو گئے: عمران خان

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے میانوالی میں خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی بیماری اور رپورٹس پر شکوک کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے خطاب میں کہا کہ جس طرح نوازشریف کو جہاز پر چڑھتا دیکھا تو حیران رہ گیا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کی بیماری سے متعلق ڈاکٹروں کی رپورٹس دوبارہ نکال لیں، میڈیکل رپورٹس میں تو یہ لکھا تھا کہ  میاں صاحب کی حالت اتنی خراب ہے کہ کسی بھی وقت مر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹس میں لکھا تھا کہ 15بیماریاں ہیں، دل اور گردے خراب، شوگر بھی ہے اور پلیٹ لیٹس بھی خراب، پتہ نہیں مریض جہاز دیکھ کر ٹھیک ہوا یا لندن کی ہوا لگنے سے ٹھیک ہوا ہے۔

تازہ ترین