• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن کی جدوجہد کے نتیجے میں فضائیں بدل رہی ہیں، عبدالغفور حیدری

متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کی جدوجہد کے نتیجے میں فضائیں بدل رہی ہیں، عنقریب نااہل سلیکٹڈ وزیراعظم سے جان چھوٹنے والی ہے۔

متحدہ اپوزیشن نے لاہور پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا۔ جس میں جے یو آئی (ف)، مسلم لیگ (ن) اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

اپنے خطاب میں مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کوئی دعویٰ پورا نہیں ہوا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایک سیلیکٹڈ وزیراعظم ہیں، استعفا دیں۔ اپوزیشن لیڈروں کو جیلوں میں ڈال کر ہمارے حوصلے ختم نہیں کیے جاسکتے۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز ملک، خواجہ عمران نذیر، جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا امجد خان اور اے این پی کے امیر بہادر ہوتی نے بھی خطاب کیا۔ 

تازہ ترین