• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر خاتون کا خواب ہوتا ہے کہ وہ اسمارٹ اور سلم نظر آئیں اور خوبصورتی بالکل بھی ماند نہ پڑیں تو ایسابننے کے لیے آپ کو تھوڑے بہت جتن تو کرنے پڑیں گے ۔تاہم کچھ مشروبات ایسے ہیں جو بہت تیزی سے چر بی گھلا کر آپ کو موٹا پے سے نجات دلانے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں ۔اس ہفتے ہم آپ کو ان مشروبات کے بارے میں بتا رہے ہیں ،انہیں آزمائیں اورہو جائیں سلم اور اسمارٹ۔

ڈیٹوکس جوسز

یہ جوسز اضافی وزن کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔اسے سنگترے اور سبزیوں کے امتزاج سے تیار کیا جاتا ہے ۔چکوترے کا ڈیٹوکس موٹاپہ کم کرنے میں زیادہ طاقتور ہوتا ہے ۔یہ جسم کے اندر سے تمام زہریلا مواد ختم کردیتا ہے۔ علاوہ ازیں ادرک ،گاجر اور سیب کا جوس بھی اس حوالے سے بہت موثر ہے ،کیوں کہ اس سے نظام ہاضمہ تیز کام کرتا ہے ۔وزن کم کرنے کا یہ قدرتی طر یقہ ہے ۔

سبزیوں کا جوس

سبزیوں کے جوسز وزن کم کرنے کے لیے بہت مفیدہوتے ہیں ۔آپ چاہیں تو کچھ سبزیوں کو ملا کر یا الگ الگ کر کے بھی استعمال کر سکتی ہیں ،جب کہ اس سے جسم میں نقصان دہ مواد بھی ختم ہوتا ہے ۔علاوہ ازیں یہ جوسز موٹاپہ کم کرنے کے ساتھ ساتھ جسم کو صحت مند بھی رکھتے ہیں ۔ا س سے کئی بیماریوں کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے ۔

سبز چائے

اس کا استعمال برسوں سے مختلف فوائد کے لیے کیا جارہا ہے، جن میں سے ایک وزن میں کمی بھی ہے ۔روزانہ ایک کپ سبز چائے کا استعمال تمام اینٹی آکسیڈنٹ فرا ہم کرتا ہے ۔علاوہ ازیں میٹا بولز م سسٹم کو بڑھا کر چر بی گھلانے کا عمل تیز کر تی ہے ۔

پھلوں کا جوس

ان کے جوسز غذائیت ،وٹامنز اور منرلز سے بھر پور ہوتا ہے ۔اگر آپ چاہیں توتین ،چار پھلوں کوملا کر بھی ان کا جوس نکال سکتی ہیں ۔ کرین بیری اور ناشپاتی ایسے پھل ہیں ،جن میں وٹامن سی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے اور یہ جسم کے لیے زیادہ موثر بھی ہیں ۔یہ نہ صرف وزن کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں بلکہ توانائی میں بھی اضافہ کرتے اور جسم کو درکار تمام ضرور ی وٹامنز اور پروٹینز بھی فراہم کرتے ہیں ۔

بلیک کافی

بلیک کافی بھی وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے ۔یہ متعدد طبی فوائد کی حامل ہے ۔یہ نہ صرف مختلف اقسام کے کینسر کا خطر ہ کم کرتی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ یہ میٹا بولزم کو بڑھا کر چربی گھلانے کا عمل بھی تیز کرتی ہے ۔علاوہ ازیں یہ ذیابیطس اور امر اض قلب کے خطرے کی روک تھام کے لیے بھی مفید ہے ۔

تازہ ترین