• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوانا گینز کا شمار ان خواتین میں ہوتا ہے، جنہوں نےدنیا بھر کو یہ باآور کروایا ہے کہ ایک عورت کے لیے بھی وہ ترقی اور شہرت ممکن ہے جو کسی مرد کے لیے۔ جوانا گینز ایک ٹیلی ویژن میزبان، مصنف اور انٹیریئر ڈیکوریشن میں ماہر ایک معروف شخصیت ہیں، جن کی ڈیکوریشن ٹرینڈ، شادی اور بزنس لائف سے متعلق کئی کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔ 

ان کا شمار ٹیکساس سٹی کے سب سے زیادہ پڑھے جانے والےمصنفوں میں ہوتا ہے۔ یہی نہیں، اپنی شہرت اور شادی شدہ ازدواجی زندگی کے تجربے کا اظہار بھی جوانا اپنی ایک کتاب’’ منگولیا اسٹوری‘‘ میں کرچکی ہیں لیکن آج موضوع گفتگو جوانا کی شخصیت نہیں بلکہ ان کے ڈیکوریشن آئیڈیاز ہیں، جن کی بدولت گھر کی سجاوٹ کو ایک نیاانداز دیا جاسکتا ہے۔ آئیے ذکر کرتے ہیں جوانا گینز کے کچھ آئیڈیاز کا، جو ہم نے اپنے قارئین کے لیے منتخب کیے ہیں۔

سب وے ٹائلش وال

ہم عام طور پر کچن ٹائلز کے لیے کچن کاؤنٹر کے اوپری حصے کا انتخاب کرتے ہیں لیکن جوانا اپنے کلائنٹس کو کچن کے لیے فل ٹائلش وال کا مشورہ دیتی ہیں۔کچن میں مکمل سب وے ٹائلش وال کچن کو کلاسک اور مینملسٹ لُک دینے کے لیے بہترین آئیڈیا ہے۔ جوانا کہتی ہیں کہ آپ کے کچن کی مکمل دیوار (ماسوائے اس دیوار کے جہاں چولہے یا اوون کا انتخاب کیا گیاہو) کو سفید رنگ کے چھوٹے سب وے ٹائلز کے لیے منتخب کریں۔ کچن کاؤنٹر کے لیے لکڑی اور اون کےلیے گہرے رنگوں کا انتخاب آپ کے کچن کو ایک بہترین انداز دے گا۔

گارڈن کیلئے ڈبل پلانٹر

جوانا گینز کا معروف ٹی وی شو، جو ان کے شوہر چپ گینز اور جوانا کی شہرت کی اصل وجہ بنا، اس میں جوانا ایک آئیڈیل گارڈن بنانے کے لیے دہری کیاریوں اور ڈبل پلانٹر ڈور کا مشورہ دیتی ہیں۔ جوانا کے مطابق اگر آپ اپنے گارڈ ن کو ایک خوبصورت انداز دینا چاہتے ہیں تو فرنٹ پورچ کا انتخاب کرتے ہوئے گارڈن کا مرکزی حصہ خوبصورت رہ گز ر کے طور پر تعمیر کروائیں، ایسا راستہ جو دونوں اطراف ہریالی سے ہوتا ہوا گزرے۔ رہگزر کوگول پتھر یاکانکریٹ سے بنے راستےسے بدل دیں، وقفے وقفے سے رکھی گئیں اینٹیں اس میں مزید دلکشی پیدا کریںگی۔ اس کے علاوہ گھر کے مرکزی د روازے کی خوبصورتی بڑھانے کے لیےڈبل پلانٹر کا انتخاب کیا جائے۔

ٹائپوگرافی آرٹ

کیا آپ لیونگ روم کی ایک جیسے طرزِ سجاوٹ سے اکتا گئے ہیں؟ کیا آپ پرانی تصویروں سے تنگ آ گئے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو پہلے خود سے سوال کیجیے کہ کیاآپ فن طباعت (ٹائپوگرافی آرٹ ) کے شوقین ہیں؟ اگر جواب ہاں میں ہے تو جوانا گینز کا یہ آئیڈیا آپ کو بے حد پسند آئے گا۔ جوانا لیونگ روم کے لیے فریمنگ کے بجائے ٹائپوگرافی آرٹ کا مشورہ دیتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آرٹ کے دلدادہ افراد لیونگ روم میں alphabatical words کا اضافہ کریں، اس کے علاوہ مختلف لفظوں یا ہندسوں کو اس طرح ترتیب دیںکہ یہ ایک خوبصورت آرٹ محسوس ہو۔

چاک بورڈ مینیو

جوانا اپنے فارم ہاؤس ہوم کے کچن کے لیے چاک بورڈ مینیو ترتیب دیتی ہیں۔ اس مینیو بورڈ میں جوانا ہفتے بھر کا مینیو فکس کرکے لگادیتی ہیں۔ ایک طرف یہ مینیو بورڈ کچن کی ایک دیوار کی خوبصورتی بڑھاتا ہے تو دوسری طرف ہفتے بھر کیا پکائیں کی فکر سے آزاد کردیتا ہے۔

اوپن شیلف

گھر کی مختلف اشیا ترتیب سے رکھنے اور بناوٹ کے مختلف اسٹائل کی وجہ سے شیلف آپ کے گھر کی آرائش میں اہم ثابت ہو تے ہیں۔ آپ اپنے گھر کی دیواروں کے لیے مختلف سائز کے چھوٹے بڑے شیلف کا استعمال کریں۔ یہ سستے بھی ہوتے ہیں اور پائیدار بھی، اس کے علاوہ انھیں بنوایا بھی جاسکتا ہے۔ جوانا اپنے کلائنٹس کو کورڈ شیلف (Covered Shelf)کے بجائے اوپن شیلف رکھنے کا مشورہ دیتی ہیں جوکہ سجاوٹ میں بہتر دکھائی دیتے ہیں۔

باتھ روم کے ٹائلز

جوانا کہتی ہیں کہ گھر کی سجاوٹ ہو یا تزئینِ نو، سیاہ او رسفید رنگ کسی نہ کسی صورت میرا انتخاب ضرور بنتے ہیں۔ ان کے اپنے باتھ روم میں بھی سفید اور سیاہ رنگ کے فلور ٹائلز ہیں۔ جوانا کے مطابق سیاہ اور سفید ٹائلز ایک حسین امتزاج بناتے ہیں، ان رنگوں سے بہترین امتزاج شاید ہی کوئی اور ہو۔

کھڑکیوں میں پودے

گھر کی بیرونی سمت کھلنے والی کھڑکیوں کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے جوانا پودے رکھنے کامشورہ دیتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بیرونی رُخ والی کھڑکیوں کو پودو ں سے بھردیں۔ پودے رکھنے کیلئے آپ نے لکڑی کا فریم کھڑکیوں کےاردگرد تعمیر کروانا ہو گا۔

تازہ ترین