• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزنس ایدمنسٹریشن.... کاروبار کا انتظام سنبھالنے کا فن

موجودہ دور ڈیجیٹل میڈیا اور کمپیوٹنگ کا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر ان دو شعبوں میں ٹیکنالوجسٹ کی مانگ دیگر شعبوں کے برعکس کہیںزیادہ ہے۔ امریکا میں’ کمپیوٹر سائنس‘ کو مستقبل کا تیسرا سب سے بڑا شعبہ تسلیم کیا جارہا ہے۔ کمپیوٹر سائنس کے مختلف مضامین میں کیریئر، طلبہ وطالبات کو دنیا کا اعلیٰ تعلیم یافتہ شہری بنانے کے ساتھ اکیسویں صدی کے ذرائع معاش سے ہم آہنگ کرنے میں بھی خاصا مددگار ہوتا ہے۔ 

اس کے لیے ضروری ہے کہ آج کا طالب علم کمپیوٹر سائنس کے اصولوں اور طریقہ کار پر دسترس رکھتا ہو۔ یونائیٹڈ اسٹیٹ آف لیبر اسٹیٹکس کی جانب سے بھی 2020ء کے لیے اس شعبہ میں ملازمتوں کی تعداد میں اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ زیر نظر مضمون، کمپیوٹر سائنس میں کیریئر بنانے کے خواہش مند طالب علموں کو مفید معلومات فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

ڈگری کے اختیارات

شعبہ کمپیوٹرسائنس، کمپیوٹر سے متعلق ان تمام ترمعلومات کا احاطہ کیے ہوئے ہے، جو مسائل کو دور کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔ کسی بھی طالب علم کو سب سے پہلے یونیورسٹی میں انڈر گریجویٹ طالب علم کی حیثیت سے بیچلر آف سائنس (BS)کی ڈگری حاصل کرنا ہوگی۔ بی ایس کرنے والے طالب علموں کو دوران تعلیم میتھ اور سائنس کے مختلف مضامین میں مہارت حاصل کرنا پڑتی ہے۔ 

میتھ اور سائنس کے مضامین پر گہرا مطالعہ طلبا کی مارکیٹ ویلیو کہیں زیادہ بڑھادیتا ہے۔ کمپیوٹر سائنس میں بی ایس سی یا بی ایس تین یا چار سالہ ڈگری پروگرام ہوتا ہے، جس میں داخلہ اہلیت کی بنیاد پردیاجاتا ہے۔ ملک کی مختلف جامعات میں یہ ڈگری آفر کی جاتی ہے۔ 

چونکہ کمپیوٹر سائنس کا نصاب سافٹ ویئر سے متعلق امور پر مشتمل ہوتا ہے، لہٰذا انڈر گریجویٹ طلبا و طالبات اس دوران کمپیوٹر کا تعارف، اس کی مختلف اقسام، کمپیوٹر لینگویجز، ان کے پروگرام اور نظری و عملی مضامین کا تفصیلی مطالعہ کرتے ہیں۔

بیچلرز مکمل کرنے کے بعد اگلا مرحلہ ایم ایس (MS) یا ایم ایس سی (MSc.) ڈگری کا ہوتا ہے۔ کمپیوٹر سائنس میں ایم ایس یا ایم ایس سی کا نصاب2سال پر مبنی ہے، جو کمپیوٹر سائنس میں گریجویٹ کرنے والے طالب علموں ( بی ایس کے طالب علم ایم ایس جبکہ بی ایس سی کے طالب علموں کے لیے ایم ایس سی) کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں نکھار کے لیے اہم ثابت ہوتا ہے۔ 

داخلے کے لیے بنیادی اہلیت کمپیوٹر سائنس، ریاضی، شماریات اور طبیعیات میں سے کسی ایک مضمون میں بی ایس سی یا بی ایس کی سند کا ہونا ہے جبکہ بی اے اور بی کام کی سند کے حامل ایسے امیدوار بھی داخلے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، جنھوں نے ریاضی میں سرٹیفکیٹ کورس کیا ہو یا شماریات میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما کر رکھا ہو۔ بی ای اور بی ٹیک کے گریجویٹس بھی داخلے کے لیے رجوع کرسکتے ہیں۔ داخلہ اہلیت کی بنیاد پر ہوتا ہے اور داخلے سے پہلے امیدوار کے لیے میلانِ طبع کا امتحان کامیاب کرنا ضروری قراردیا جاتا ہے۔

میجر کورسز

کمپیوٹر سائنس میں اپنا مستقبل بنانے والے نوجوان تعارف ،کمپیوٹر پروگرامنگ ،ڈیجیٹل سسٹم ،ڈسکریٹ اسٹرکچر ، انٹرنیٹ اور ملٹی میڈیا، کمپیوٹر آرگنائزیشن اور اسمبلی لینگویج، کمپیوٹر آپریشن سسٹم، سوفٹ ویئر انجینئرنگ، کمپیوٹنگ، ایتھکس اور سوسائٹی، الگورتھم اور ڈیٹا اسٹرکچر جیسے مضامین میںڈگر ی حاصل کرسکتے ہیں۔

ڈگری اور کیریئر

کمپیوٹر سائنس میں مختلف ڈگریوں کے  حامل طالب علموں کے لیے کیریئر کے مواقع ذیل میں درج ہیں۔

ایسو سی ایٹ ڈگری: کمپیوٹر سپورٹ اسپیشلسٹ ،کمپیوٹر ٹیکنیشن، ویب ماسٹر

بیچلر ڈگری: کمپیوٹر سپورٹ اسپیشلسٹ، کمپیوٹر پروگرامر، سوفٹ ویئر ڈیویلپر، ویب ڈیویلپر، کمپیوٹر سسٹم انالسٹ

ماسٹر ڈگری: کمپیوٹر سائنس میں ماسٹر ڈگری رکھنے والے طالب علموں کو مندرجہ بالا تمام کیریئر میں اعلیٰ پوزیشن آفرز کی جاتی ہیں۔

ڈاکٹوریٹ ڈگری: کمپیوٹر سائنس کے میدان میں ڈاکٹوریٹ ڈگری ہولڈر طالب علموں کو مختلف کمپنیز، آرگنائزیشن اورمشاورتی فرمز کی جانب سے ملازمت کی پیشکش کی جاتی ہے۔ کمپیوٹر سائنس پروفیشنلز کو براہ راست ملازمت پر رکھا جاتا ہےجبکہ بعض جگہوں پر یہ ملازمتیں تھرڈ پارٹی کے ذریعے آفر کی جاتی ہیں۔

تجربہ اور معلومات

ٹیکنالوجی کے میدان میں طالب علموں کے لیے تجربہ بھی اتنا ہی اہم ہوتا ہے جتنا کہ ڈگری۔ چاہے آپ کالج کے طالب علم ہوں یا یونیورسٹی کے، دوران تعلیم ہی اس شعبے میں تجربہ حاصل کرنے کی کوشش کریں، یہ تجربہ انٹرن شپ کی صورت آپ کو ملازمت کے قابل بنادے گا۔ یونیورسٹیوں کی طرف سے بھی اس حوالے سے طالب علموں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ گریجویشن مکمل کرنے سے قبل کسی کمپنی یا ادارے کی ضروریات اورقواعد وضوابط کے تحت مخصوص مدت کےلیے انٹرن شپ کریں۔ 

ہمارے ملک میں بھی ہر سال بہت سے ملکی و غیرملکی ادارے طالب علموں کو گریجویشن کے دوران انٹرن شپ آفرکرتے ہیں ۔ ٹیکنالوجی کے میدان میں آئے روز نت نئی تبدیلیاں رونما ہوتی رہتی ہیں، لہٰذا آپ کو ٹیکنالوجی کے پروگرام میں ہر لمحہ بدلتی ہوئی کاروباری ضروریات اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہونا ضروری ہے ۔

تازہ ترین