امین حزیں
نیا سال پھر آ گیا دوستو
نئے سال کا خیر مقدم کریں
پڑھائی کا ہم عزم محکم کریں
بلند کامیابی کا پرچم کریں
نیا سال پھر آ گیا دوستو
نئے حوصلے ہوں نئے ولولے
نئی کوششیں ہوں نئے سلسلے
ہے دنیا سبھی سکھ کے دامن تلے
نیا سال پھر آ گیا دوستو
خلائی مسافر کی باتیں کریں
ثمر کامیابی کے اپنے چنیں
ترقی کی راہوں پہ بڑھتے رہیں
نیا سال پھر آ گیا دوستو
فسردہ روایات کو چھوڑ کر
مسائل نئے رکھ کے پیش نظر
کریں گے چلو سعئ شام و سحر
نیا سال پھر آ گیا دوستو
اٹھو پرچم امن لے کر اٹھو
جیو خود بھی اوروں کو بھی جینے دو
چلو تو قدم سب ملا کر چلو
نیا سال پھر آ گیا دوستو