• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان جانے کا موقع ڈھونڈ رہا ہوں، ارجن کپور

Arjun Kapoor Would Love To Visit Pakistan
ممبئی .... بالی وڈ اداکار ارجن کپور کا کہنا ہے کہ ’پشاور میرے دادا کا شہر ہے۔ ہمارا خاندانی تعلق پشاور سے ہے۔ میرا ورثہ پاکستانی ہے اور بہت سے پاکستانی میرے فین ہیں جن سے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں رہ کر مجھے خوشی ہوتی ہے۔ـ‘

ایک انٹرویومیںانہوں نے کہا کہ خود پاکستان آنے کے لیے بے قرار ہوں۔ بس چاہتا یہ ہوں کہ موقع کوئی خاص ہو اور پاکستان جا کر میں اپنے پرستاروں کوخوش کرسکوں۔“

ارجن کپورکا مزید کہناہے کہ فلم بنانے کے لیے تخلیقی لوگوں سے ملنا پڑتا ہے، آئیڈیاز شیئرکرنا پڑتے ہیں اور ساتھ وقت گزارنا پڑتا ہےاس دونوں ممالک کے فنکاروں اور عملے کو ان ممالک کا دورہ کرنا چاہئے۔

بالی وڈ کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر بونی کپور کے بیٹے اور اداکار انیل کپور کے بھتیجے ارجن کپور نے اپنی نئی فلم ”کا اور کی“ کے بارے میں امید ظاہر کی کہ فلم پاکستانی شائقین خصوصاً نوجوانوں اور لبرل خیالات رکھنے والوں کو پسند آئے گی۔ فلم کے اپریل کے پہلے ہفتے میں ریلیز ہونے کا امکان ہے۔
تازہ ترین