• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ فلم ’’دی لَو برڈ‘‘ کا نیا ٹریلر جاری

ہالی ووڈ فلم ’’دی لو برڈ ‘‘ کا نیا ٹریلر جاری


پاکستانی نژاد اداکا ر کمیل نانجیانی کی ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم ’دی لَو برڈز‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

مائیکل شوالٹر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے جوڑے پر مبنی ہے جو ایک دن غیر دانستہ طور پر قتل کیس میں پھنس جاتے ہیں اور پھر وہ اس معمے کو حل کرنے کے لیے ایک ساتھ ہوتے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں پاکستانی نژاد امریکی اداکار کمیل ننجیانی، امریکی اداکارہ ایسا رائی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے، جبکہ دیگر کاسٹ میں پاؤل سپارکس، انا کمپاور کیلے بورن ہیمر شامل ہیں۔

فلم 3 اپریل کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین