• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش کیخلاف گرین شرٹس کی ممکنہ فائنل الیون


پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جارہا ہے، قومی ٹیم میں احسان علی اور حارث رؤف کے ڈیبیو کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق حتمی گیارہ ممکنہ کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، شعیب ملک، بابر اعظم، افتخار احمد کے علاوہ محمد رضوان، عماد وسیم، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی اور محمد حسنین بھی شامل ہونگے۔

کپتان بابر اعظم کے ساتھ احسان علی اننگز کا آغاز کریں گے، جبکہ محمد حفیظ ون ڈاؤن، افتخار احمد چوتھے، شعیب ملک پانچویں، وکٹ کیپر محمد رضوان چھٹے، عماد وسیم ساتویں اور شاداب خان آٹھویں نمبر پر آئیں گے۔

ٹیم میں آل راؤنڈر عماد بٹ کی شمولیت کے امکانات کم ہیں۔


تازہ ترین