• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے نے بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون سے ملاقات کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شرمین نے دپیکا کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے دپیکا کو ’ہیرو‘ قرار دے دیا۔


شرمین عبید چنائے نے کیپشن میں لکھا کہ ’فنکاروں پر اخلاقی ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے۔‘ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ عالمی اقتصادی فورم پر ان کی دپیکا سے اچھی بات چیت ہوئی۔

دپیکا کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم’ چھپاک ‘کاٹریلر


انہوں نے دپیکا کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم’ چھپاک ‘ سے متعلق لکھا کہ انہیں امید ہے ’چھپاک‘ نے تکلیف کا سامنا کرنے والی خواتین کی مثبت عکاسی کی ہے۔

View this post on Instagram

GRATITUDE! #crystalaward2020 #wef2020 @tlllfoundation

A post shared by Deepika Padukone (@deepikapadukone) on


عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کرنے والی دپیکا پڈوکون کو ذہنی صحت سے متعلق شعور اجاگر کرنے میں کردار ادا کرنے پر  کرسٹل ایوارڈ سے نوازا گیا۔

شرمین عبید چنائے سال 2012 میں تیزاب گردی کے موضوع پر بننے والی اپنی دستاویزی فلم ’سیونگ فیس ‘ کے لیے آسکر ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں۔

تازہ ترین